اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رکن محمد البخیتی نے العالم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے اعلان کے مطابق یمن کے بعض علاقوں سے اپنے فوجیوں کو نکال لیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یمنی فوج کی امارات کے فوجیوں کی نقل و حرکت پر قریبی نظر ہے اور یمنی فوج ، امارتتی فوج کی کسی بھی فوجی حکمت عملی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے امادہ ہیں۔
بخیتی نے کہا کہ امارات نے اپنے فوجیوں کے انخلا کے بارے میں اپنا سرکاری مؤقف بیان نہیں کیا ہے۔
/129
13 جولائی 2019 - 04:20
News ID: 960267
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رکن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے اعلان کے مطابق یمن کے بعض علاقوں سے اپنے فوجیوں کو نکال لیا ہے۔